کامران لاشاری کی حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی

کامران لاشاری کی حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری کی حفاظتی ضمانت کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی ۔درخواست میں چیئرمین نیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب عذیر ملک کو فریق بنایا گیاتھا،درخواست گزار کا موقف تھا کہ نیب راولپنڈی میں سی ڈی اے سے متعلق انکوائری ہورہی ہے،نیب نے جب بھی طلب کیا، درخواست گزار تفتیش میں شامل ہوا اور مکمل تعاون کیا۔نیب نے ڈپلومیٹک انکلیو شٹل سروس کی انکوائری اپ گریڈ کردی ہے،سی ڈی اے کے تین افسران کی گرفتاری کے بعد درخواست گزار حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے لئے مجبور ہے،موجودہ حالات میں درخواست گزار گرفتاری کی ذلت سے بچنے کے لئے حفاظتی ضمانت حاصل کرنا چاہتا ہے تاکہ ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جاسکے ۔دوران سماعت کامران لاشاری کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے فاضل بنچ نے درخواست نمٹادی۔

مزید :

علاقائی -