ذیابیطس کے حوالے سے میڈیکل کیمپ کل لگایا جائے گا
لاہور (جنرل رپورٹر)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر ضیاء اللہ سربراہ شعبہ میڈیسن اور پروفیسر ڈاکٹر عظیم تاج کی زیر نگرانی کل بروز بدھ ذیابیطس کے عالمی دن موقع پر مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔مذکورہ کیمپ میں عوام کو شوگر ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مفت ٹیسٹ کروانے کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ اس موقع پر ماہرین کی جانب سے لوگوں کوذیابیطس کے حوالے سے مفید طبی مشورے بھی دئیے جائیں گے۔