بجلی چوروں،قبضہ مافیا کے خلا ف کر یک ڈاؤن ، کروڑوں ما لیتی زمین واگزار، درجنوں کنکشن منقطع

بجلی چوروں،قبضہ مافیا کے خلا ف کر یک ڈاؤن ، کروڑوں ما لیتی زمین واگزار، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کا لیسکو کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف جیا بگا سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔آپریشن خانہ نیپال ڈیرہ افغان والہ ڈیرہ کلسان اور ڈیرہ جوگیانوالہ میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 32 بجلی کے کنکشن کاٹ دئیے گئے اور 4بوگس میٹر زکو اتار لیا گیاجبکہ6ٹیمپر شدہ میٹرز کو بھی اتار لیا گیا ہے۔دو افراد کو آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا۔آپریشن میں اے سی رائیونڈ اور لیسکو ملازمین نے حصّہ لیا۔دوسری طرف محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اور ضلعی انتظامیہ کا بابو صابو میں مشترکہ آپریشن، ایل ڈی اے کی ڈھائی کنال تقریباً 18کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واہ گزار کروا لی گئی محکمہ اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضے میں ملوث ایل ڈی اے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی صفدر حسین ورک آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلع لاہور میں اینٹی انکروچمنٹ مہم کے دوران تحصیل سٹی کے اسسٹنٹ کمشنر صفدر حسین ورک اور تحصیل شالیمار کے اسسٹنٹ کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پختہ تھڑوں، تندروں اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کر دیا، تحصیل شالیمار میں جلو موڑ سے لیکر داروغہ والا چوک کے دونوں اطراف آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ تحصیل سٹی میں لنڈا بازار سے لیکر بند روڈ کے دونوں اطراف سینکڑوں پختہ تعمیرات کو بھی گرانے کا سلسلہ جاری ہے
آپریشن