فواد حسن فواد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فریقین کے وکلا بحث کیلئے طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو 26 نومبر کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے فواد حسن فواد کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ فواد حسن فواد کوانکوائری مکمل ہونے سے قبل ہی گرفتار کرلیاگیاجو کہ نیب آرڈیننس کے سیکشن 24 کی خلاف ورزی ہے،فواد حسن فواد کی گرفتاری سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے،درخواست میں فواد حسن فواد کے طبی معائنہ کے لئے بورڈ تشکیل دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔ فواد حسن فواد