چیف جسٹس اور ججز ریسٹ ہاؤسز پر تعینات پولیس کی اضافی نفری واپس

چیف جسٹس اور ججز ریسٹ ہاؤسز پر تعینات پولیس کی اضافی نفری واپس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد انوارالحق نے چیف جسٹس ہاؤس اور ججز ریسٹ ہاؤس پر تعینات پولیس کی اضافی نفری واپس کردی۔چیف جسٹس نے یہ اقدام سادگی کے فروغ کے لئے کیا ہے ،اس سے قبل وہ اپنا پروٹوکول لینے سے بھی انکار کرچکے ہیں،واپس بھجوائی جانے والی نفری میں 18 پولیس اہلکار اور ایک مجاہد سکواڈ کی گاڑی شامل ہے۔ پولیس کے یہ دستے 2009 ء سے چیف جسٹس ہاؤس اور ججز ریسٹ ہاؤس پر تعینات تھے۔

مزید :

علاقائی -