مخالفین نے نوجوان ، بھتیجے نے چچا مار ڈالا، لین دین تنازع پر فائرنگ ، 4افراد زخمی شوہر نے بیوی کو چھریاں مار دیں

مخالفین نے نوجوان ، بھتیجے نے چچا مار ڈالا، لین دین تنازع پر فائرنگ ، 4افراد ...

  

لاہو(کر ائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں دیرینہ دشمنی اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں 2افراد قتل ،خاتون سمیت 5زخمی ہوگئے، لاشیں پوسٹمارٹم اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا،بتایا گیا ہے کہ نو اب ٹاؤن میں مر تضی ڈوگر اور مصطفی ڈوگر نے اند ھا دھند فائرنگ کر کے 29 سالہ نعیم ہلاک جبکہ اس کا بھائی 25 سالہ یاسین کو شدید زخمی کر دیا ، واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کر تے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر زخمی کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا ،پولیس کے مطابق دونوں پارٹیوں کا عرصہ دراز سے تنازعہ چل رہا تھا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ مناواں میں کسی بات پر بھتیجے شان نے فائرنگ کر کے اپنے 35 سالہ چچا کاشف کو قتل کر دیا ،ملزم موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کر تے ہوئے لاش کو قبضے میں لیکر مر دہ خانے میں منتقل کر دیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔فیکٹری ایریا کے علاقے النور ٹاؤ ن کے رہائشی الیکٹریکل انجینئر خرم مجید کا بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا خرم 3 ماہ قبل سعودی عرب سے پاکستان واپس آیا تھا گزشتہ روز دونوں میاں بیوی کے درمیان پھر جھگڑا ہو گیا اس دوران عاصمہ نے طیش میں آ کر خرم کے سینے پر چھری کے پے درپے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اس دوران شور سن کر خرم کا بھائی آگیا جس نے خرم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ہربنس پورہ کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر 3 افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔

مزید :

علاقائی -