بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ سمیت 3 رکنی گروہ گرفتار

بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ سمیت 3 رکنی گروہ گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی شفیق آباد سرکل شیخ غیاث احمد کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ سمیت تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے،ڈی ایس پی شفیق آباد سرکل کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایک خطرناک گروہ سے ہے اور اس گروہ کے گرفتار مرکزی ملزم سفیان محسن اور اس کے ساتھیوں شعیب اور مشتاق نے ایک بین الاضلاعی گینگ بنا رکھا تھا اور اس گروہ نے لاہور،گوجرانوالہ،گجرات،فیصل آباد سمیت لاہور کے گیارہ تھانوں راوی روڈ،شفیق آباد، شاہدرہ،اسلام پورہ،لوئر مال اور دیگر تھانوں کی حدودِ میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ اس گروہ سے دوران ابتدائی تفتیش لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی زیورات،نقدی،موٹر سا ہئیکلیں اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔ مزید برآمدگی کے لیے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

،اور اس مقصد کیلئے ملزمان کو انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد اور روسی روڈ کے ثواث کیا جارہا ہے،اور اس گروہ کی گرفتاری پر ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ڈاکٹر انعام وحید خان اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے گرفتار کرنے والی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -