خاوند کے قتل میں ملوث سابق بیوی اوراس کا کزن شک کیبنا پر بری

خاوند کے قتل میں ملوث سابق بیوی اوراس کا کزن شک کیبنا پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے خاوند کے قتل میں ملوث سابق بیوی اوراس کے شریک جرم کزن کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ملزمہ کوثر بی بی اور اس کے کزن عباس کو جرم ثابت نہ ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے بری کرنے کا حکم دیاہے ۔ملزموں کے خلاف تھانہ ستوکتلہ پولیس نے 2015 ء میں مقدمہ درج کیاتھا،مقدمہ کے مطابق ملزمہ کوثرپر اپنے تایا زاد بھائی عباس کے ساتھ مل کراپنے شوہر کو گولیاں مار کرقتل کرنے کا الزام تھا۔
، مدعی مقدمہ خالد حسین نے اپنے بھائی مقتول طارق حسین کے قتل کا الزام ملزمہ کوثر اور عباس پر عائد کیا تھا،عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کی بحث سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -