غیر ملکی ملزمہ منشیات کیس کی سماعت بغیر کارروائی آج تک ملتوی

غیر ملکی ملزمہ منشیات کیس کی سماعت بغیر کارروائی آج تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کیس میں ملوث غیر ملکی ملزمہ ٹریز اہلسکو کے کیس کی سماعت آج 13نومبر تک ملتوی کردی،گزشتہ روز عدالت نے کسٹم حکام کی درخواست پر حساس ادارے کے اہلکار کو شہادت قلمبند کرانے کے لئے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہواجس پر فاضل جج نے مذکورہ اہلکار کو دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیرملکی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کو جیل سے سیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ حساس ادارے کے اہلکار کو تاحال نوٹس موصول نہیں ہوا جس پر عدالت نے اہلکار کو بطور گواہ پیش ہونے کے لئے دوبارہ سمن جاری کر دیئے ہیں۔ کسٹم حکام نے موقف اختیار کررکھاہے کہ لاہور ائیر پورٹ پر ملزمہ کی گرفتاری کے وقت حساس ادارے کا ایک اہلکار بھی موجود تھا، اس اہلکار کو شہادت کیلئے طلب کرنا چاہیے تاکہ کسٹم کا موقف ثابت ہو سکے۔

مزید :

علاقائی -