رفیق تارڑ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے دوبارہ متفقہ صدر منتخب
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک پاکستان کے کارکن اورسابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ کو نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا متفقہ طور پر دوبارہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ یہاں ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘لاہور میں نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے20ویں اجلاس میں ہوا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کی ۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق ،سالانہ بجٹ ، آئندہ لائحہ عمل اور اہم تنظیمی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس نے گزشتہ کارکردگی رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سیکرٹری شاہد رشید اور ان کی ٹیم کو سراہا۔