نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام سکول سطح پر مقابلہ حسن قرآت

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام سکول سطح پر مقابلہ حسن قرآت

  

لاہور (جنرل رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،لاہور میں جاری تقریبات جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین مقابلہ حسن قرأت ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا، منصفین کے فرائض قاری محمد صدیق چشتی اور قاری محمد اعجاز خان حامدی نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات میں ہونیوالے مقابلہ میں عطیۃ الوکیل نے اول‘ عیشہ سرفرازنے دوئم اور حورین فاطمہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔ہائی سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں لائبہ اجمل نے اول‘ حافظہ ماریہ اسحاق نے دوئم ‘ کرم مرتضیٰ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ علشبہ ارشد کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میں حافظ عبداللہ نے اول‘ علی اکبر نے دوئم اور عبداللہ شکیل نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ انیس جعفر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -