ضلعی محکموں کا مشترکہ اجلاس، عیدد میلادالنبیؐ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

ضلعی محکموں کا مشترکہ اجلاس، عیدد میلادالنبیؐ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت عید میلاد النبی ﷺکے جلوس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز، میٹرو پولیٹن کارپوریشن ، پولیس، ریسکیو 1122 ، ایل ڈبلیو ایم سی ، واسا اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔عید میلادالنبیﷺ پر نکلنے والے جلوس کے بانیوں نے بھی شرکت کی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی جلوسوں کے روٹ پر صفائی ستھرائی کا انتظام کرے اورلائٹنگ کا بندوبست اور روڈز پر پیچ ورک مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے رضا کارسیکیورٹی کی ڈیوٹیاں دیں گے اور روٹ کی بم ڈسپوزل سکوارڈ سویپنگ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122بھی جلوس کے روٹ پر موجود رہے گا۔ڈی سی لاہور نے پولیس کو سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ اور ٹریفک پلان کو مرتب کیا جائے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ واسا جلوس کے شرکاء کیلئے پانی کابھی بندوبست کرے۔انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی کے لئے تمام انتظامات کوجلداز جلدحتمی شکل دے دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -