حکومت کی پوری مشینری عوام کی فلاح کیلئے کوشاں ہے

حکومت کی پوری مشینری عوام کی فلاح کیلئے کوشاں ہے

  

لاہور (لیڈی رپورٹر ) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پوری حکومتی مشینری دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ساری توجہ عوام کو تعلیم، صحت، سر چھپانے کے لئے گھر اور روزگار مہیا کرنے پر مرکوز ہے عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری ہوں گی تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہو گا جس جانفشانی سے تحریک انصاف کی ٹیم محنت کر رہی ہے اس سے آئندہ پانچ سالوں میں ان تمام مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ملکی معیشت کو مضبوط اور مہنگائی، بے روزگاری کے خاتمے ایک کروڑ گھروں کی کی تعمیر پچاس لاکھ نوکریوں کے وعدے کو پورا کرنے سمیت روپے کی قدر کو مضبوط کرنے اور ڈالر کی اجارہ داری توڑنے کیلئے شب وروز کمر بستہ ہیں دوست ممالک سعودیہ، چین، ملائشیاء کے دوروں سے ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا عوام روشن خوشحال بہتر مستقبل کیلئے پر امید رہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -