کشمیر میں روزانہ شہادتیں عالمی تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہیں

کشمیر میں روزانہ شہادتیں عالمی تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہیں

  

فیروزوالہ (نامہ نگار) بارایسوسی ایشن تحصیل فیروزوالہ کے سابق صدر اورسینئروکیل چوہدری عرفان بھلاایڈووکیٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے ظلم وبربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں سے انسانیت بھی شرماگئی ہے ۔روزانہ شہادتیں انسانی حقوق کی تنظیموں کے منہ پرطمانچہ ہے۔بھارتی ظلم کے خلاف دنیاکب بیدارہوگی۔مسلمان اورمسلم حکمران کب خواب غفلت سے بیدارہوکراپنے مظلوم ونہتے بھائیوں کی مدد کونکلیں گے ۔ایک ایک فردکی موت پردوسرے ممالک سے بدلہ لینے والوں کو روزانہ درجنوں بے گناہ لوگوں کی شہادتیں کیوں نظرنہیں آتیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ چوہدری عرفان بھلاایڈووکیٹ نے کہا کشمیربھارت کے ہاتھوں سے نکل چکاہے ،اقوام متحدہ کشمیرپرعالمی قراردادوں پرعمل کرانے میں ناکام ہے اسے کشمیرمیں بھارتی مظالم روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھاناہونگے۔

پاکستان ملکی معیشت کو مضبوط اور مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے ایک کروڑ گھروں کی کی تعمیر پچاس لاکھ نوکریوں کے وعدے کو پورا کرنے سمیت روپے کی قدر کو مضبوط کرنے اور ڈالر کی اجارہ داری توڑنے کیلئے شب وروز کمر بستہ ہیں دوست ممالک سعودیہ ، چین ، ملائشیاء کے دوروں سے ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا عوام روشن خوشحال بہتر مستقبل کیلئے پُر امید رہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -