شاہد خاقان عباسی بھی درباری ہونے کا حق ا دا کر رہے ہیں

شاہد خاقان عباسی بھی درباری ہونے کا حق ا دا کر رہے ہیں

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی بھی(ن) لیگ کے درباری ہو نے کا درست حق ادا کرر ہے ہیں،، شفاف احتساب ہوتا دیکھ کے ان کا اس طرح بد حواس ہونا سب کو سمجھ آتا ہے،نیب کو کالاقانون کہنے والے بھول گئے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں نیب کو سیاسی مقدمات بنانے اور سیاسی وفادرایاں بدلنے کیلئے استعمال کیا گیاوہ گز شتہ روز پارٹی آفس میں ملتا ن سے پارٹی رہنماقربان فاطمہ ،قصور سے حسن علی خان ، فاروق انصاری ،شیخوپورہ سے رانا عبدالسمیع ، شاہ نواز سرا ، لاہورسے ندیم قادر بھنڈر، ارمغان صادق ، حارث بھنڈرا،اسد قدوسی، امجد لطیف بٹ ،راجہ شبیر ،ایم این اے شنیلاروتھ کی قیادت میں پی ٹی آئی منیارٹی کے وفد اور پی ایچ اے ورکریونین کے صدر ملک انورسوہنا، جنرل سیکرٹری رانا صفدر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ قوم کا اربوں روپیہ لوٹ کر کھا گئے اور کہتے ہیں کہ ہم نے کچھ نہیں کیا، کمیشن مافیا کو زیب نہیں دیتا کہ وزیر اعظم کی ملک دوست پالیسیوں اور بیرون ملک دوروں پر تنقید کرے، آل شریف کا یہ پرانا وطیرہ ہے جب تک حکومت میں رہتے ہیں قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگاتے ہیں مگر جب احتساب کا سامنا کرناپڑ جائے تو ساتھ ہی جمہوریت کو خطرہ ہے کا راگ الاپنا شروع کر دیتے ہیں

اعجاز چودھری

پاکستان ملکی معیشت کو مضبوط اور مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے ایک کروڑ گھروں کی کی تعمیر پچاس لاکھ نوکریوں کے وعدے کو پورا کرنے سمیت روپے کی قدر کو مضبوط کرنے اور ڈالر کی اجارہ داری توڑنے کیلئے شب وروز کمر بستہ ہیں دوست ممالک سعودیہ ، چین ، ملائشیاء کے دوروں سے ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا عوام روشن خوشحال بہتر مستقبل کیلئے پُر امید رہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -