محکمہ بلدیات نے صافپنجاب اور ٹری پلانٹیشن ایپ متعارف کرا دیں

محکمہ بلدیات نے صافپنجاب اور ٹری پلانٹیشن ایپ متعارف کرا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نیوز رپورٹر)محکمہ بلدیات نے دو موبائل ایپلیکشنز متعارف کروادیں اس حوالے سے صاف پنجاب اور ٹری پلانٹیشن کے نام سے محکمہ بلدیات نے ان ایپلیکشنز یو سی سیکرٹریز کو انسٹال کرکے دی ہیں جس کا مقصد پیشہ ورانہ امور میں بہتری لانا ہے اور اس سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس اقدام سے جس میں یو سی سیکرٹریز شجر کاری مہم اور صفائی کی تصاویر روزانہ کی بنیاد پر بھیجنے کے پابند ہوں گے جبکہ صفائی کی ناقص صورتحال پر فوری طور پر کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی جس سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ شہر میں صفافی کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے گی اس اقدام کو بہت سراہا گیا ہے جس سے شہر میں مسائل اور حاص طور پر صفائی کے حوالے سے بھرپور اقدامات بروئے کار لانے جائیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر یہ کام کیا جائے گا اور اس کی رپورٹ دی جائے گی اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیجاء گی امید ہے کہ اس پر جلد ہی عمل درآمد بھی شروع ہوجائے گا اس اقدام کا مقصد شہر میں صفائی کے نظام میں مزید بہتری لانا ہے اور امید ہے کہ اس سے شہریوں کو صفائی کے معاملات میں بہت بہتری نظر آئے گی
ایپ