پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیرا ہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کی محفل

پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیرا ہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کی محفل

  

لاہور(پ ر)پنجاب کریکولم اینڈٹیکسٹ بُک بورڈ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کا پروگرام، صدارت منیجنگ ڈائریکٹر عبدالقیوم سرپرستی چیئرمین بورڈ جنرل محمد اکرم نے کی۔ مہمانان اعزاز میں ڈائریکٹر پروڈکشن محمد افضال، صدر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ویلفیئر سوسائٹی ذمہ داران میلاد کمیٹی اور علامہ مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب جامع مسجد دربار گنج بخش علی ہجویری شامل تھے۔ نظامت کے فرائض ملک جمیل الرحمان نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر عبدالقیوم، علامہ مفتی محمد رمضان سیالوی اور جنرل محمد اکرم چیئرمین ادارہ نے شان رسالت اور اس کی اہمیت کے حوالے سے عشق رسول ﷺ کو اجاگر کیا کہا گیا ہے کہ مسلمان اُمت کی دینی اور دنیاوی کا میابی اسوۂ رسولؐ پر عمل کر نے اور اطاعت رسولؐ میں پوشیدہ ہے۔ تقریب میں سیر ت نبویؐ پر کتب شرکاء میں تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ ہر سال بورڈ سوسائٹی کی جانب سے ادارہ کی پانچ خوش نصیب ملازمین کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ پر بھیجنے کے لیے قرعہ اندازی ہوئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -