13دینی جماعتوں کا ناموس رسالتؐ ملین مارچ کی حمایت کا اعلان

13دینی جماعتوں کا ناموس رسالتؐ ملین مارچ کی حمایت کا اعلان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) ملک کے تمام مکاتب فکر کی قابل ذکر 13بڑی دینی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سرپرت مولانا محمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)جمعیت علماء اہلسنت کے سربراہ مولانا غلام حسین نعیمی جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ جے یو آئی کے رہنما حافظ شعیب الرحمن جے یوپی کے سربراہ پیر اعجاز احمد ہاشمی مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے چیئرمین پیر ولی اللہ شاہ بخاری تحریک تحفظ ختم نبوت کے مولانا پیر سلمان منیر جمعیت اہلحدیث کے رہنماشیخ محمد نعیم بادشاہ تحریک ملت جعفریہ کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمد حنیف حقانی مجلس احرار اسلام کے رہنما مولانا محمد یوسف احرار مصطفائی جسٹس مومنٹ کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ چاروں مسالک اتحاد علماء کونسل کے مفتی عاشق حسین اور مولانا محمد اسلم ندیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںآسیہ مسیح کی رہائی کے متنازع فیصلے کیخلاف 15نومبر کو لاہور مال روڈ پر ہونے والے ناموس رسالتؐ ملین مارچ کی مکمل حمایت اور بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہاہے کہ پرامن تحفظ ناموس رسالتؐ تحریک نے تمام مکاتب فکر کی دینی جماعتوں کو یکجا اور ایک پلیٹ فارم پر متحد کردیا ہے اور اس طرح یہ تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی

علامہ ممتاز

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -