پٹرول پر17روپے سے زائد کا ٹیکس قابل مذمت ہے،اشرف بھٹی

پٹرول پر17روپے سے زائد کا ٹیکس قابل مذمت ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انتہائی کم ہو چکی ہیں لیکن یہاں کی حکومت ڈیزل پر ساڑھے32 روپے اورپٹرول پرسترہ روپے33 پیسے ٹیکس وصول کرنے کا ریکارڈ قائم کررہی جو لمحہ فکریہ بھی ہے اور قابل مذمت بھی ہے حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے پٹرولیم مصنوعات سمیت گیس اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل ریکارڈ اضافہ کرتی چلی جارہی ہے جس سے عوام میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹرمقدار پر ہوشربا ٹیکس وصول کیاجارہا ہے جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اپنی انتخابی مہم میں عوام کے ساتھ بلند وبانگ دعوے اور وعدے کیے تھے مگر بدقسمتی سے تین ماہ گزرجانے کے بعد بھی معاملات میں بہتری نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی رہی سہی کسرچندوفاقی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے پوری کردی ہے جوکہ حکومت کے لیے مزید مشکلات کاباعث ہیں۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچھلے چند مہینوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کی شرح دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حیران کن امر یہ ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور حکومت پاکستان تیل کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کرتی جارہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کیے گئے حالیہ ظالمانہ اضافے کو فی الفور واپس لیاجائے تاکہ مہنگائی میں کمی آسکے اور عوام کوتھوڑاریلیف مل سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -