گیس لوڈشیٖڈنگ مینجمنٹ پلان مؤخر قرضوں کیلئے 50ارب پی آئی اے کیلئے 17ارب روپے کی منظوری

گیس لوڈشیٖڈنگ مینجمنٹ پلان مؤخر قرضوں کیلئے 50ارب پی آئی اے کیلئے 17ارب روپے ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے گیس لوڈشیڈنگ کا مینجمنٹ پلان موخر کرتے ہوئے 2 کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس کی یومیہ فراہمی ،ٗپی آئی اے کیلئے17 ارب روپے اور گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 50ارب روپے کی منظوری دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گیس کی ممکنہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے لوڈ مینجمنٹ پلان موخر کر دیا گیا تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 کروڑ 20 لاکھ یومیہ گیس فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس کے بعد 17 ارب کے فنڈز منظور کئے گئے۔اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر سے متعلق امور بھی زیر غور آئے تاہم گیس فراہمی کے حوالے سیسوئی سدرن برتسم فیلڈ سے ایک کروڑ مکعب فٹ یومیہ اورسوئی نادرن کو ڈھوک حسین گیس فیلڈ سے ایک کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای سی سی

مزید :

صفحہ اول -