ویڈیو لیک کا معاملہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، گورنر اور سپیکر اسمبلی کو طلب کر لیا

ویڈیو لیک کا معاملہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، گورنر اور سپیکر اسمبلی کو ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کی شکایت سے متعلق ویڈیو لیک ہونے کے بعد وزیراعلی اور گورنر سمیت سپیکر پنجاب اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 2روز قبل سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب چودھری سرور کی شکایت کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت میں اختیارات کے معاملے پر وزیراعلی، گورنر اور سپیکر کو اسلام آباد بلوایا ہے جس میں تینوں رہنماؤں سے ویڈیو لیک کے سلسلے میں بات کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پہلے ون ٹو ون تینوں رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق)کے گورنر پنجاب سے متعلق تحفظات کو دور کریں گے جبکہ پنجاب حکومت میں اختیارات کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے بھی بات کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ، گورنر، سپیکر طلب

مزید :

صفحہ اول -