پارلیمنٹ میں اسرائیل کوتسلیم کر نے کی کوئی قراداد جمع نہیں کروائی ،عاصمہ حدید

پارلیمنٹ میں اسرائیل کوتسلیم کر نے کی کوئی قراداد جمع نہیں کروائی ،عاصمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں ) پاکستان تحر یک انصاف کی ایم این اے اور میجر عقبہ کی والدہ عاصمہ حدید نے قومی اسمبلی میں اسر ا ئیل کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق قرارداد جمع کرانے سے متعلق خبروں کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیدیا ۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں عاصمہ حدید نے کہا میں نے قومی اسمبلی میں جو گفتگو کی وہ شائد بہت سے لوگ سمجھ نہیں سکے اسلئے میں اسکی وضاحت کرنا چاہتی ہوں اور لوگوں کو سمجھنا چاہتی ہوں ۔ ہوا کچھ یوں کہ پارلیمینٹ میں اسرائیلی جہاز پاکستان آنے کے معاملے پر بحث شروع ہو گئی کہ یہودیوں کا جہاز یہاں لینڈ کیا اور ہم سے چھپایا گیا، بہت زیادہ بحث ہوئی اور معاملہ لڑائی تک پہنچ گیا،مجھے اس بات کا بہت احساس ہوا کہ ایک دوسرے کو ما ر نے اور قتل کرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں لیکن جہاں ہمارے بچے لڑ رہے ہیں اور قتل ہو رہے ہیں وہاں جا کر کوئی نہیں لڑتا۔ تو میں نے اپنے مولانا بھائیوں سے کہا تھا جس طرح آپ یہاں مضبوط ہیں اور اللہ تعالی نے آپ کو ایک رتبہ بخشا ہے تو آپ جائیں اور یہودیوں سے ہما ر ے مسلمان بہن بھائیوں کی جان چھڑوائیں۔ میں نے یہ تجویز بھی دی کہ دنیا کے بڑے بڑے لیڈرز کسی بھی سطح پر اکٹھے بیٹھیں اور اس معا ملے کو دیکھیں جبکہ اس حوالے سے میں نے نبی کریمؐ کی مثال بھی دی۔ قومی اسمبلی میں مجھ پر قرارداد جمع کرانے کی بات سب جھوٹ ہے اور میرا اس معاملے کیساتھ کوئی تعلق نہیں ، میں نے صرف اتنا کہا تھا مولانا بھائی وہاں جائیں اور مسلمانوں کی جان چھڑوائیں۔
عاصمہ حدید

مزید :

صفحہ اول -