ملکی غیر ملکی قرضوں سے نجات کیلئے مستحکم انڈسٹری ناگزیر

ملکی غیر ملکی قرضوں سے نجات کیلئے مستحکم انڈسٹری ناگزیر

  

سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا اپنے ملک کی انڈسٹری کو پروان چڑھانے کیلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر قیمت اور ہر حا ل میں صنعتکاروں کو جو بھی چیزیں حکومت سے چاہیئیں وہ حکومت انہیں مہیا کر ے اگرہماری اپنی انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائیگی تو پھر ہمیں کسی غیر ملکی امداد یا غیر ملکی قرضوں کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ۔ ہم امید کرتے ہیں حکومت اور اپٹما کے مابین جو بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اس کے نتیجے میں ہمارے صنعتکاروں کے مسائل حل ہو جائیں گے اور وہ دن دور نہیں جب ہماری انڈسٹری نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی بلکہ ہم اپنی اشیاء کو دوسرے ملکوں میں بھی فروخت کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

سلمان شاہ

مزید :

صفحہ اول -