گیس کی عدم فراہمی کا مسئلہ آج کا نہیں بہت پہلے کا ہے

گیس کی عدم فراہمی کا مسئلہ آج کا نہیں بہت پہلے کا ہے

  

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا بلا شبہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے اور فوری حل طلب بھی ، ہم امید کرتے ہیں اس فو ر ی نوعیت کے مسئلے کو حکومت ترجیح بنیادوں پر حل کر لے گی ، ہم یہ سمجھتے ہیں لوڈ مینجمنٹ اور ڈسٹری بیوشن کے کام کو بہتر کرکے اور لائن لاسز کو کنٹرول ، لوڈ شیڈنگ پر قابو پا یا جاسکتا ہے ۔ ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے انکامزید کہنا گیس کی عدم فراہمی کا مسئلہ کوئی آج کا نہیں یہ بہت پہلے کا ہے ، اگر آبادی کو کنٹرول کر لیا جائے اور دستیاب گیس کے مطابق ہی اسکی ترسیل کی جائے تو اس بھی بہتری لائی جا سکتی ہے ،سنا ہے حکومت انڈسٹری کے لوگوں سے بات کررہی ہے ،امید ہے مسئلے کا جلد حل نکل آئے گا۔

خرم نواز گنڈا پور

مزید :

صفحہ اول -