تبدیلی کے نام نہاد دعویدار بھی پرانی پالیسیوں پر چل رہے ہیں

تبدیلی کے نام نہاد دعویدار بھی پرانی پالیسیوں پر چل رہے ہیں

  

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ کا ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا پہلے ہی ہمارے بہت سے صنعتی یونٹ بند ہو چکے ہیں اگر اب بھی صنعتوں کو گیس فراہم نہیں کی جائیگی تواس سے نہ صرف ہماری برآمدات پر اثر پڑے گا بلکہ محنت کشوں کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ جائیں گے، تبدیلی کے نام نہاد دعویدار بھی پرانی پالیسوں پر ہی چل رہے ہیں ۔ اگر صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کردی جائے گی تواس کے یقینی طور پر مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے اسلئے ضرورت اس امر کی ہے تبدیلی کے دعویدار حکمران صنعتو ں کوان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ان سے تعاون کریں وگرنہ ہماری انڈسٹری کیلئے یہ اچھا نہیں ہو گا۔

مزید :

صفحہ اول -