ملک بھر میں 3روزہ پولیو مہم شروع

ملک بھر میں 3روزہ پولیو مہم شروع

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) ملک بھر میں 3 روزہ انسداد پولیومہم شروع ہوگئی ، مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ستر لاکھ بچوں کو پولیو کے خاتمے اوروٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پیر کو ملک بھر میں 3 روزہ انسداد پولیومہم شروع ہوگئی ہے پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے لئے پینتالیس ہزارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ستر لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ سندھ میں کراچی کی 192 یونین کونسلز میں بھی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے ۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔خیبرپختونخوا کے آٹھ ضلعوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران چھیاسی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو مہم

مزید :

صفحہ اول -