امریکہ مڈٹرم الیکشن، 4نشستوں کے نتائج پر اعتراض سامنے آگئے

امریکہ مڈٹرم الیکشن، 4نشستوں کے نتائج پر اعتراض سامنے آگئے

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوریو چیف) امریکہ کے حالیہ وسط مدتی انتخابات میں فلوریڈا، جارجیا اور ایری زونا کی ریاستوں میں 4نشستوں کے نتائج پر اعتراض سامنے آگئے۔ فلور یڈا میں گورنر اور سینیٹ کی نشستوں پر دوبارہ گنتی مکمل ہوگئی ہے، ابتدائی گنتی میں ان انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو معمولی اکثریت حاصل تھی۔ اس کے علاوہ جارجیا اور ایری زونا میں بھی باترتیب گورنر اور سینیٹ کے رکن کی نشستوں کیلئے ڈا لے گئے ووٹوں کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے ۔ فلوریڈا کی ریاست صدارتی انتخابات میں بہت اہمیت اختیار کرجاتی ہے جہاں دونوں پارٹیوں کے درمیان ہمیشہ سخت مقابلہ ہوتا ہے اس طرح وسط مدتی انتخابات میں بھی گورنر اور سینیٹ کی ایک نشست پر جہاں سخت مقابلہ ہوا ، ا نتخا با ت کے حوالے سے مقدمے بھی دائر ہوئے تھے۔ ریپبلکن امیدوار کے سکاٹ نے ڈیموکرئیک امیدوار پر انتخاب چوری کرنے کا الزام لگایا اور ان کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا، کے سکاٹ فلوریڈا کے موجودہ گورنر ہیں جنہوں نے سینیٹ کا الیکشن لڑا ،اس انتخابات میں ابتدائی گنتی کے مطابق انکو ڈیمو کرئیک امیدوار بل نیلسن پر معمول برتری حاصل ہے۔

نتائج اعتراض

مزید :

صفحہ اول -