یونائیٹڈ انشورنس اور ایس پی آئی بدستورنیشنل بنک کے پینل پر موجود
لاہور (بزنس رپورٹر) نیشنل بنک کے حوالے سے مختلف انشورنس کمپنیوں کیساتھ لین دین ختم کرنیوالی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے یہ ملک میں کاروباری اداروں کیخلاف جاری بلیک میلنگ مہم کا حصہ ہے جسے ایک منظم سازش کے تحت شائع کروا کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جاتا ہے اور اس بنا پر ان اداروں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔یونائٹیڈ انشورنس کمپنی لمیٹڈ اور ایس پی انشورنس کمپنی لمیٹڈ بدستور نیشنل بنک پینل پر موجود ہیں بلکہ اپنی معیاری سروسز کی بدولت نیشنل بنک اور اپنے کسٹمرز کو بیمہ کا بہترین تحفظ فراہم کررہی ہیں ۔یونائیٹڈ انٹر نیشنل گروپ کے ترجمان راجہ نعیم طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی جھوٹی اور بے معنی خبریں کا روباری اداروں کی ساکھ کو خراب کر کے ترقی کی رفتار کو مزید متاثر کرتی ہیں۔
یونائیٹڈ انٹر نیشنل گروپ