2افسران کے تبادلے منسوخ ، 2 کی تعیناتیوں کے احکامات جاری

2افسران کے تبادلے منسوخ ، 2 کی تعیناتیوں کے احکامات جاری

  

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے دو افسران کے تبادلے منسوخ اوردیگر دو افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکا مات جاری کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق آفتاب حسن جنرل اسسٹنٹ لیاقت پور کو ٹرانسفر کرکے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو جبکہ مظہر اقبال اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کوآرڈر گوجرانوالہ کو ٹرانسفر کرکے سب رجسٹرار سیالکوٹ II تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مظہر علی سرور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن لاہور اور شوکت علی سیکشن آفیسر سروسز II کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات منسوخ کرکے دونوں افسران کو اپنی موجودہ سیٹ پر ہی کام جاری ر کھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -