قومی سیرت کانفرنس کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

قومی سیرت کانفرنس کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

  

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے قومی سیرت کانفرنس کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دیں ٗ دو روزہ قومی سیرت کانفرنس 20 اور 21 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں سعودی عرب، ایران، ترکی سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے جید علمائے کرام کی شرکت کا امکان ہے ۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر رواں سال سیرت کانفرنس کا موضوع ’رحمت اللعالمین بسلسلہ جشن عید میلاد النبی‘ ہوگا اور اس سلسلے میں ملک بھر میں عید میلادالنبیؐ مذہبی جوش وخروش سے منانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں رحمت اللعالمینؐ کانفرنسوں کا انعقاد ہوگا جس میں عقیدہ ختم نبوتؐ اور آپ ؐ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر جید علمائے کرام اظہار خیال کریں گے ٗاس کے علاوہ مختلف شہروں میں نعت خوانی،قرأت اور سیرت طیبہ پر لکھے گئے مضامین، کتب اور مقالات کے مقابلے ہوں گے۔ قومی سیرت کانفرنس کے موقع پر کتب سیرت، مقالات سیرت اور آپؐ کی حیات طیبہ پر مختلف قومی اور علاقائی زبانوں میں لکھے گئے مضامین میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -