ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ، گاڑی کی بوگس بک دیتا ایکسائز انسپکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ، گاڑی کی بوگس بک دیتا ایکسائز انسپکٹر رنگے ...

  

لاہور (اپنے نمائندے سے)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے باہر ایجنٹ مافیا کا راج، ڈی جی اینٹی کرپشن نے شکایات پر نوٹس لے لیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کا ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، بوگس بک دینے والے ایکسائز انسپکٹر کو گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا جبکہ ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے بھی ٹیمیں الرٹ کر دی گئیں۔ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کو ملنے والی معلومات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ احمد نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ایکسائز انسپکٹر کو بوگس گاڑی کی بک دینے پر گرفتار کر کے ہتھکڑ یا ں لگا دیں، ذرائع نے آگاہی دی کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سٹاف اور ایجنٹ مافیا کیخلاف بے پناہ شکایات موصول ہوئیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر لاہور ریجن محمد اصغر جوئیہ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا، جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ احمد کو خصوصی کارروائی کرنے کی ہدایت کی جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے شہری نذیر احمد کی درخواست کی روشنی میں محکمہ ایکسائز کے دفتر کے باہر ڈیرے لگا لئے اور اس حوالے سے با اثر ایجنٹ مافیا کیساتھ ساتھ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث سرکاری افسران و ملازمین کی بھی فہرست تیار کی گئی اور محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر کو اس وقت گرفتاری کیا گیا جب وہ جعلی و بوگس بک شہری کو مہیا کر رہا تھا جبکہ جو الزامات ایکسائز انسپکٹر پر عائد ہوئے تھے ان کی باقاعدہ تصدیق کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ایجنٹ مافیا کے حوالے سے مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

انسپکٹر گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -