کیلیفورنیا،جنگلات میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی

کیلیفورنیا،جنگلات میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی

  

لاس اینجلس(آئی این پی/شِنہوا)شمالی کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی مزید6لاشیں بازیاب ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد30ہو گئی ہے۔مقامی حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے508ٹیلی فون کالز موصول ہوئی ہیں۔ جن میں بیشتر کے مسائل حل کر دیئے گئے جبکہ100کالز کرنے والوں کے لاپتہ افراد کا پتہ نہیں چل سکا۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ100افراد واقعی لاپتہ ہیں یا ہلاک ہو چکے ہیں۔گذشتہ کئی دنوں تک جاری رہنے والی یہ آگ ریاست کی تاریخ میں سب سے زیادہ خطرناک تھی جس سے ہلاکتوں کے علاوہ6700گھروں اور کاروباری عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ہزاروں ایکٹر رقبے پر جنگلات جل کر راکھ ہو گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -