سینیٹ میں پشتو کی اجازت نہیں، اردو میں شعر پڑھیں،چیئرمین کا علی محمد خان سے مکالمہ

سینیٹ میں پشتو کی اجازت نہیں، اردو میں شعر پڑھیں،چیئرمین کا علی محمد خان سے ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پشتو میں شعر پڑھنا شروع کیا تو چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پشتو کی اجازت نہیں،آپ اردو میں شعر پڑھیں۔پیر کے روز سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں شروع ہوا۔اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس2001ء میں ترمیم کرنے کا ترمیمی بل2018ء پیش کیا ۔اس پر وزیرپارلیمانی امور علی محمد خان نے اس کے جواب میں پشتو میں شعر پڑھنا شروع کیا تو چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ علی محمد خان صاحب پشتو میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہے،آپ اردو میں بات کریں اور شعر بھی اردو میں پڑھیں۔اس وزیر مملکت نے اردو میں شعر پڑھا اور کہا کہ ہم اس بل کی مخالفت کرتے ہیں اور اس بل کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -