الیکشن کمیشن ،مرتضی جاوید عباسی کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج

الیکشن کمیشن ،مرتضی جاوید عباسی کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آئی این پی )الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء مرتضی جاوید عباسی کی نااہلی سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی ۔درخواست گزار سردار گوہر زمان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہم نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت درخواست دائر کی تھی کہ مرتضی جاوید ٹیکس ڈیفالٹر ہیں جبکہ انہوں نے اپنی جائیداد بھی کم دکھائی ہے اوراب وہ پراپرٹی بھی ظاہر کر رہے ہیں اورٹیکس بھی جمع کرارہے ہیں ۔ مرتضی جاوید عباسی کے وکیل سردار شبیر حسین نے موقف اپنایاکہ کوہستان فلور مل کے 3 ہزار میں سے صرف88شیئر مرتضی جاوید عباسی کی ملکیت ہیں لیکن نوٹس صر ف مرتضی جاوید عباسی کو ہی بھجوایا گیا ،سونا خریداری کے وقت5ہزار روپے تولہ تھااب 50ہزار کا ہو گیا ہے ، اگر ہماری نیت غلط ہو تی تو60تولے کو6تولہ بتاتے لہٰذاچھپانے کیلئے کچھ ہے ہی نہیں اورجب نوٹس کا پتہ چلا تو ٹیکس جمع کرا دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اوربعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سردار گوہر زمان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی ۔
درخواست خارج

مزید :

صفحہ آخر -