پاکستان ریلوے تمام دنیا کیلئے میرٹ پر انویسٹمنٹ کا خواہشمند ہے ،شیخ رشید احمد

پاکستان ریلوے تمام دنیا کیلئے میرٹ پر انویسٹمنٹ کا خواہشمند ہے ،شیخ رشید ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے تمام دنیا کیلئے میرٹ پر انوسٹمنٹ کا خواہشمند ہے ،مین لائن ون ٹو اور تھری کی اپ گریڈیشن ہماری ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یہ بات پیر کو پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو ن سے وزارت ریلوے میں ہونیوالی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے تمام دنیا کیلئے میرٹ پر انوسٹمنٹ کا خواہشمند ہے اور مین لائن ون ٹو اور تھری کی اپ گریڈیشن ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی کوریا کو پاکستان ریلوے کے منصوبوں میں تعاون کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس موقع پر کوریا کے سفیر نے کہا کہ کوریا پاکستان ریلوے کی مین لائن ون، ٹو اور تھری کی اپ گریڈیشن میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کا ایک اہم وفد 3 دسمبر کو وزارت ریلوے کا دورہ کرے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -