احتساب کے عمل کا نام سن کر کرپٹ عناصر خوف میں مبتلا ہیں،راجہ قیصر کیانی
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)ڈویژنل صدر راولپنڈی تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ راجہ قیصر کیانی نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل کا نام سن کر کرپٹ عناصر خوف میں مبتلا ہیں اور خود کو قانون کی گرفت سے بچانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، مگر وہ جو مرضی کرلیں احتساب کے عمل سے خود کو بچا نہیں پائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ راجہ قیصر کیانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا، ملک لوٹنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا، عمران خان کے بیرونی دوروں سے ملکی کی تباہ حال معیشت کو آکسیجن مہیا ہوئی ہے ،یہی وجہ ہے کہ ملک لوٹنے والے اور صرف وعدوں کی سیاست کرنے والے اپنی کشتی کو ڈوبتا دیکھ کر پریشان ہیں۔