تورڈھیر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن‘ متعدد کنکشن منقطع

تورڈھیر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن‘ متعدد کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)واپڈاسب ڈویژن تور ڈھیرکے ایس ڈی او ساجد خان کا دیگر واپڈااہلکاروں کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ کنکشن لینے والوں کی شامت آگئی،کئی غیر قانونی صارفین کے خلاف کنڈے ڈال کر چوری سے بجلی استعمال کرنے کی پاداش میں کاروائی کی گئی،اس موقع پر ایس ڈی او واپڈاسب ڈویژن تورڈھیرمحمدساجدخان نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات کے پیش نظر پیسکو چیف پشاور ڈاکٹرامجدعلی کی ہدایات اورایکسئین2 صوابی تنویرحیدرکی نگرانی میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جسکے تحت واپڈاسب ڈویژن تورڈھیرکے حدودمیں دن کو بھی اوررات کے اوقات میں بھی اچانک چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے کئی افرادکو غیرقانونی طریقے سے بجلی کے استعمال کی پاداش میں دھرلیا گیا ہے ایس ڈی او محمد ساجد خان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری بڑاقومی جرم ہے یہ ملکیت کسی فردیاادارے کا نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے اوراسے چوری کرنے والا پوری قوم کامجرم ہوتا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ جس جس گاؤں میں بجلی چوری نہیں ہوتی اوربھروقت صارفین بجلی بلز بلاناغہ اداکرتے ہیں جہاں سے ریکوری کے مسائل بھی نہیں وہاں پر لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے اورجس فیڈر پرجتنی بجلی چوری ہوتی ہے جہاں سے بجلی بلز کی بھروقت ادائیگی اورریکوری جیسے مسائل کاسامنا رہتا ہے وہاں پر لوڈشیڈنگ بھی ہوتی ہے اُورریڈنگ سے متعلق انکا کہنا تھا کہ جب سے ریڈنگ کی تصویر لیکر بل میں شائع کرنے کی پالیسی جاری ہوئی ہے تب سے اُورریڈنگ کا مسئلہ ہی دفن ہوچکا ہے۔