منی لانڈرنگ، فاروق ستار کی ایف آئی اے کو تعاون کی پیشکش

منی لانڈرنگ، فاروق ستار کی ایف آئی اے کو تعاون کی پیشکش

  

کراچی ( آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان سے نکالے گئے سیاسی رہنما فاروق ستار نے کہاہے ایف آئی اے سے بات ہوئی ہے منی لانڈرنگ کے حوالے سے تعاون کرناچاہتاہوں ایم کیوایم پاکستان میں احتساب کا عمل روکنے کیلئے مجھے فارغ کیا گیا ہے میرا کام صرف رمضان میں فنڈز اکٹھے کرکے لا کردیناتھا ۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھامیں اس حوالے سے ایف آئی اے کو انٹرویودیکر آگیاہوں،میرے زمانے میں صرف 140افراد بھرتی ہوئے اور وہ بھی میں نے افسروں سے کہا تھا میرٹ پر بھرتی کی جائے، میں نہیں جانتا زلفی بخاری نے کس حالت میں یہ بات کی کہ میں نے چار ہزار بھرتیاں کیں حالانکہ وہ ادارہ ہی پندرہ 16سوکی نفری پر مشتمل ہے پتہ نہیں چار ہزار بھرتیاں کیسے ہوگئیں؟ میں ثبوت کیساتھ چیزیں سامنے لاوں گا متعدد کارکن معاملات دیکھ کر گھرو ں میں بیٹھ گئے ہیں اور اگر میں بھی چاہتا تو کارکنوں کی طرح سب کچھ چھوڑ کر گھر بیٹھ سکتا تھا۔ میں چیلنج کرتا ہوں دوتہائی اکثریت میرے پاس ہے۔

فاروق ستار پیشکش

مزید :

صفحہ آخر -