بد امنی بارے حکومت کی عدم دلچسپی سے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں:ایمل ولی

بد امنی بارے حکومت کی عدم دلچسپی سے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں:ایمل ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبے میں بد امنی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے، حکومت ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خلاف منظم کاروائی کرے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے تو یہ صورتحال یکسر ختم ہو سکتی ہے،اپنے ایک بیان میں پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی سے صوبے کے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔عدم تحفظ کے شکارعوام میں خوف و ہراس پھیلتا جا رہا ہے۔صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ، بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ اُنہوں نے صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بدامنی اور عدم تحفظ کے ماحول پر سلیکٹڈ حکمران تماشائی بنے بیٹھے ہیں جبکہ دہشتگردی اور بدامنی نے صوبے کو کمزور بنا دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ حکومت اس حوالے سے روز اول سے ہی اپنی ذمہ داری سے غافل ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان گھناؤنے جرائم میں ملوث ملزموں اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دے تا کہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی پالیسی تاحال واضح نہیں ہے اور صوبے میں جنگل کا قانون ہے جس کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں۔