رسولِ کریم ؐ اور ان کی آل سے محبت بخشش کی ضمانت ہے ، آغانیئر عباس

رسولِ کریم ؐ اور ان کی آل سے محبت بخشش کی ضمانت ہے ، آغانیئر عباس

  

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)صدر متحدہ علماء محاذ پنجاب چیئرمین متحدہ تحریک اسلامی پاکستان آغانیئر عباس جعفری نے نوجوان مذہبی سکالر علامہ پیر سید عطاء اللہ شاہ بخاری سے ملاقات کی اس موقع پر سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ محسن انسانیت حضر ت محمد مصطفی ﷺ کی آمد سے انسانیت کو اعلی اخلاقی اقدار اپنانے کا موقع میسر آیا انہوں نے کہا کہ حضر ت محمد مصطفیﷺ اور ان کی آل سے محبت بخشش کی ضمانت ہے جناب رسول خدا کا پیغام امت مسلمہ کے لیے رشدو ہدایت کا سرچشمہ ہے اور ان کی آل پاک کا کردار اور تعلیمات تمام انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے سیرت رسول و آل رسول پر عمل پیرا ہو کر نفرت اور شر انگیزی کا خاتمہ اور باہمی اتحاد ممکن ہے کفرو شرک کا مقابلہ کرنے کے لیے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا ہو گا۔ اس موقع پر آغانیئر عباس جعفری نے کہا کہ وقت کا تقاضا یہ ہے کہ امت مسلمہ فروحی اختلافات کو بھلا کر امن و رواداری برقرار رکھنے کے لیے پیغمبر اسلام کے پیغام اتحاد واتفاق کو اجاگر کر نا ہو گا اس موقع پر نیئرآغا نے قیام امن کے فروغ کے حوالے سے چیئرمین امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی طرح ماہ ربیع الاول میں بھی تمام مسالک کے علماء چیئرمین امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہارحسین شاہ بخاری کی قیادت میں قیام امن کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا رکریں گے۔

Back to

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -