رسولِ کریم ؐ کا میلاد منانا ہماری زندگیوں کا اولین مقصد ہے،چوہدری فرید حسین
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) رسولِ کریم ؐ کا میلاد منانا ہماری زندگیوں کا اولین مقصد ہے اور جب تک دم میں دم ہے رسولِ کریمؐ کا میلاد مناتے رہیں گے حکومت جشنِ عید میلاد النبی ؐ کانفرنس کے پروگرام کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے اور عاشقانِ رسولؐ کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے میلاد شریف کے بابرکت ایام میں بجلی اور سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے تاکہ منتظمین اور حاضرین محافل کو دشواری نہ ہو۔ میلاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے 61سے قومی اسمبلی کے سابق آزاد امید وا رچوہدری فرید حسین کیف ایڈووکیٹ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں رسولِ کریم ؐ کا میلاد منانا ہماری زندگیوں کا اولین مقصد ہے اور جب تک دم میں دم ہے رسولِ کریمؐ کا میلاد مناتے رہیں گے خودکش دھماکے اور دہشت گردی ہمیں میلاد منانے سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آمد رسول ؐ سے امن کے راستے کُھل گئیاخلاقی پستی ،جذباتی انتشار اور فکری خلفشار کے اس سیاہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے ، کہ ملک بھر میں میلاد کانفرنسوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے مسلمان حُب رسول ؐ کا دامن پکڑ لیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں شکست نہیں دے سکتی ۔
Back to Conversion Tool