نقیب اللہ قتل کیس ،گواہ سیف الرحمان سے سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست

نقیب اللہ قتل کیس ،گواہ سیف الرحمان سے سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست

  

کراچی(کرائم رپورٹر )نقیب اللہ قتل کیس میں اہم گواہ و رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان سے سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، ایس ایس پی ملیر و دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں اہم گواہ سیف الرحمان کی سیکیورٹی واپس لینے پر دائر درخواست پرکیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ،ایس ایس پی ملیر و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو 24 دسمبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔دوران سماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان محسودنے کہاکہ میں ممبر قومی اسمبلی اور نقیب اللہ قتل کیس کا اہم گواہ ہوں ، شدید سیکیورٹی خدشات ہیں درخواست گزار نے کہا ہے کہ مقدمے میں راؤ انوار اور پولیس افسران کے ملوث ہونے پر سیکیورٹی تحفظات ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ سیکیورٹی واپس لینا سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔عدالت نے فریقین کو 24 دسمبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

مزید :

صفحہ آخر -