سیرت رسول ؐ اسلام کا حسن عشق رسول ؐسرمایہ حیات ہے،رضا المصطفے نورانی

سیرت رسول ؐ اسلام کا حسن عشق رسول ؐسرمایہ حیات ہے،رضا المصطفے نورانی

  

حب رسول ﷺ پر کشش کردار ہے جسے اپنانے والا نکھراور ترک کرنیوالا بکھر جاتا ہے سیرت رسول ﷺ اسلام کا حسن عشق رسول ؐسرمایہ حیات ہے ان خیالات کا اظہارسیکرٹری جنرل مرکزی جلوس میلادکمیٹی راولپنڈی کینٹ علامہ رضا المصطفے نورانی نے گروٹی کے میں میلاد کمیٹی کے وفد سے ملاقات میں کیا ان کے ہمراہ مرکزی صدر سید قاسم حسنین شاہ و، راجہ اشفاق، عامر صدیقی بھی موجود تھے گروٹی کے وفد کی قیادت علامہ حافظ غلام مرتضیٰ شاکر حاجی کبیر ، صوفی محمد سلیم، قاری فہیم و دیگر شریک تھے انہوں نے کہا عشاقان مصطفےٰ ؐ عید میلا دالنبیؐ شایان شان منائیں گے اورعید میلاد النبی ؐکے کینٹ کے مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے اس بار جلوس عید میلا دالنبی ؐ تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت اعادہ کے ساتھ تزک و احتشام سے انعقاد ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -