سیالکوٹ،’’برقعہ پوش عاشق‘‘گرفتار

سیالکوٹ،’’برقعہ پوش عاشق‘‘گرفتار

  

سیالکوٹ( مانیٹر نگ ڈیسک) برقعہ پہن کر محبوبہ سے ملنے کیلئے جانیوالا نوجوان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ پن پھاٹک کا رہائشی محمد ارسلان جس نے فون پر اپنی محبوبہ سے طے کیا ہوا تھا کہ وہ اپنے باپ کے ہمراہ علامہ اقبال کی میموریل ہسپتال کی ایمرجنسی میں علاج کیلئے آئیگی اور وہ برقعہ میں ملبوس ہو کر اس سے ملے گاسوموار کے روز ارسلان اپنی محبوبہ سے ملنے کیلئے برقعہ پہن کر علامہ اقبال میموریل ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہو رہا تھا کہ سیکورٹی گارڈ نے مشکوک سمجھ کر روک لیا اور دوران تلاشی مرد ثابت ہونے پر پولیس کے حوالے کر دیا۔دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ کسی دہشت گردی کے ارادہ سے ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل نہ ہوا تھا بلکہ اپنی محبوبہ سے ملنے کیلئے گیا تھا تاہم رنگ پورہ پولیس نوجوان کو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شک پر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -