حضورؐ کی آمد سے دنیا میں جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے،غلام علی خان

حضورؐ کی آمد سے دنیا میں جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے،غلام علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر)رہنما عوامی تحریک ترجمان مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی غلام علی خان نے کہا ہے کہ حضورؐ کی آمد سے دنیا میں جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے،آپ کی تشریف آوری سے قبل ہر طرف ظلم و ستم کا بازار گرم تھا،آپ نے ظلم و ستم اور دہشت زدہ ماحول کو پیار ،محبت،اخوت،بھائی چارے میں بدل دیا،آپ ؐ نے دنیا کو امن کا درس دیا،آپ نے تلوار کے زور سے نہیں بلکہ اپنے کردار اور افکار سے کفار کو مشرف بہ اسلام کیا، وہ گزشتہ روز فرقان یوسف،عثمان ارشد،قاضی احسن،سہیل عباسی،پر وسیم خٹک،شعیب مغل، قاضی احسن ،ملک طاہر جاوید،شیخ جاوید عالم اور دیگر سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں قربتوں کو ختم کرنے اور محبتیں بانٹنے کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر محبت،امن اور اخوت بھائی چارے کی فضا عام کی جائے،انہوں نے کہا کہ محبتوں کو عام کرنے اور نفرتوں کے خاتمے کے لئے18نومبر کو کنونشن سنٹر میں ہونے والی میلاد کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے،کانفرنس سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے،جس میں راولپنڈی سے ملک فخر زمان عادل،چوہدری خورشیدانور، مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے صدر ندیم شیخ اپنے ساتھیوں سمیت،ڈسٹرکٹ خطیب راولپنڈی حافظ اقبال رضوی،تحریک اتحاد امہ کے چئیرمین راحت کاظمی،ممبران صوبائی اسمبلی، بڑی تعداد میں کارکنان اورمعززین شہر شرکت کریں گے،جس کے لئے دعوتی کام کو تیز کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی عاشقان رسول ؐ کا شہر ہے، مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی ،تحریک منہاج القرآن اور دیگر تنظیمیں میلاد کی خوشیوں کو منانے کے لئے ہر مرتبہ پہلے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔