ایگزیکٹو گروپ کاڈاکٹر خالد محمود چودھری اور ان کے پینل کی حمایت کا اعلان

ایگزیکٹو گروپ کاڈاکٹر خالد محمود چودھری اور ان کے پینل کی حمایت کا اعلان

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ایگزیکٹو گروپ ڈی ایچ اے لاہور نے 15دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں پروفیشنل گروپ ،فئیر اینڈ لائل گروپ ،فرینڈز بزنس گروپ کے نامزد صدر ڈاکٹر خالد محمود چودھری اور ان کے پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے،گزشتہ روز چےئرمین ایگزیکٹو گروپ میاں محمد نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر خالد محمود چودھری اور ان کے پورے پینل کی حمایت کریں گے،اس موقع پر میجر (ر)رفیق حسرت اور ان کی ٹیم کی 3سالہ کارکردگی پر انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا ،اجلاس میں ظہیر اعوان،منور احمد،عمران فیض سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -