الخدمت گروپ نے پینل کا اعلان کر دیا، طلعت احمد میاں صدرنامزد ، رجسٹرڈ ڈیلرز کی اجلاس میں بھرپور شرکت

الخدمت گروپ نے پینل کا اعلان کر دیا، طلعت احمد میاں صدرنامزد ، رجسٹرڈ ڈیلرز ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)الخدمت گروپ ڈی ایچ اے کی طرف سے بھر پور قوت کا مظاہرہ،صدر کے امیدوار طلعت احمد میاں کی طرف سے درجنوں رجسٹرڈ ڈیلرز کی موجودگی میں پینل کا اعلان،15دسمبر2018ء کو ہونے والے 3سالہ انتخابات کے لیے طلعت احمد میاں صدر ،میجر انوار ڈار سینئر نائب صدر،نائب صدر مون ملک،نائب صدر عمر کسانہ ،نائب صدر شہزادہ رضا خان،جنرل سیکرٹری طاہر مجید،فنانس سیکرٹری ذو الفقار حسن عابد ، جوائنٹ سیکرٹری سید شہباز احمد،سیکرٹری اطلاعات علی اکبر بھٹی کو نامزد کیا گیا ہے ،شیزان ڈی ایچ اے میں ہونے والے انتخابی جلسے سے سابق صدر میجر جاوید ضمیر،دلدار احمد،احمد رضا،عمر باری ،نواز غنی ،طلعت احمد میاں نے خطاب کیا ،سابق صدر میجر جاوید ضمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ32سال سے میں رئیل اسٹیٹ سے منسلک ہوں،2003ء سے2015تک ہونے والے انتخابات میں طلعت احمد میاں کے خلاف الیکشن لڑتا آیا ہوں ،32سال بعدمیں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہDHAکے رجسٹرڈ ڈیلرز کے مسائل صرف طلعت احمد میاں حل کرا سکتا ہے ،میجر جاوید ضمیر نے کہا کہ ہم نے عباس چودھری،عامر عظمت شیخ کے ذریعے تینوں امیدواروں کا اجلاس بلایا اور کہا کہ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں،میری موجودگی میں طلعت احمد میاں ،ڈاکٹر خالد محمود چودھری، ابو بکر بھٹی نے سر نڈر کیا اور رضامندی کا اظہار کیا ،ابو بکر بھٹی نے صبح ہوتے ہی بغاوت کر دی اور مل بیٹھ کر چلنے سے انکار کر دیایہ بچوں کی حرکت ہے،میں نے بڑی سوچ بچار کے بعد طلعت احمد میاں اور ان کے پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے ہم انشاء اللہ ان کو کامیاب کرائیں گے،صدارتی امیدوار طلعت احمد میاں نے بڑی تعداد میں رجسٹرڈ ڈیلرز کی شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا میں کسی کی مخالفت نہیں کروں گا 7سال بعد دوستوں کے اصرار کے بعد میدان میں آیا ہوں ،ڈی ایچ اے کی ڈیلرز برادری کس حال میں ہے بتانے کی ضرورت نہیں ہے دھڑا دھڑ دفاتر بند ہو رہے ہیں میرے نوجوان دوستوں اور بھائیوں نے جو میرے کندھوں پر ذمہ داری ڈالی ہے اس کے لیے اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ مجھے توفیق دے میں ان کی امیدون پر پورا اتر سکوں،اس موقع پر محافظ گروپ،امن گروپ،انصاف گروپ نے طلعت احمد میاں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -