کرپشن سے پاک سرسبز پاکستان پی ٹی آئی کا منشور ہے ،زرتاج گل

کرپشن سے پاک سرسبز پاکستان پی ٹی آئی کا منشور ہے ،زرتاج گل

  

وہاڑی(این این آئی) وزیرمملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ کرپشن سے پاک پاکستان کے ساتھ سرسبز پاکستان پی ٹی آئی کا منشور ہے۔وزیر مملکت زرتاج گل نے وہاڑی کی کامسیٹس یونیورسٹی میں دو روزہ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ریسرچ کانفرنس میں شرکت کی۔زرتاج گل نے گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت یونیورسٹی میں پودا لگایا، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ کرپشن کے خاتمہ کے بغیر ترقی کا صرف خواب ہی دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان کے ساتھ سرسبز پاکستان پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -