فئیر اینڈ لائل گروپ ڈی ایچ اے کا اجلاس ،صدارت چےئرمین شیخ احتشام نے کی

فئیر اینڈ لائل گروپ ڈی ایچ اے کا اجلاس ،صدارت چےئرمین شیخ احتشام نے کی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے لاہور کے سب سے بڑا گروپ ہونے کے دعوے دار فئیر اینڈ لائل گروپ ڈی ایچ اے کا ہنگامی اجلاس ،صدارت چےئرمین شیخ احتشام نے کی،فےئر اینڈ لائل گروپ نے متفقہ طور پر میجر رفیق حسرت کے نامزد کردہ صدر کے امیدوار ڈاکٹر خالد محمود چودھری اور ان کے پینل کی حمایت کا دوبارہ عزم کیا اور فےئر اینڈ لائل گروپ کی طرف سے سینئرنائب صدر کے لیے شیخ الیاس،نائب صدر کے لیے میجر(ر) عمر اور جنرل سیکرٹری کے لیے محمد آصف کو نامزد کیا ہے،چےئرمین شیخ احتشام کے مطابق 15دسمبر کے الیکشن میں فےئراینڈ لائل گروپ ،فرینڈز بزنس گروپ ،ایگزیکٹو گروپ کے صدر کا متفقہ امیدوار ڈاکٹر خالد محمود چودھری ،سینئر نایب صدر شیخ الیاس،نائب صدر میجر (ر)م عمر ،سیکرٹری جنرل محمد آصف کے علاوہ باقی امیدوار ان مشاورت کے بعد اعلان کریں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -