ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کی زیر نگرانی راولپنڈی ضلع میں پولیس رویہ تبدیلی کے متعلق ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کی زیر نگرانی راولپنڈی ضلع میں پولیس رویہ تبدیلی کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( سٹی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کے احکامات پر اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کی زیر نگرانی راولپنڈی ضلع میں پولیس رویہ تبدیلی کے متعلق ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ دو مقامات پر منعقد یہ ورکشاپ چار دن تک جاری رہے گی پولیس کالج سہالہ کے ماہر انسٹرکٹر ز اور ماہرنفسیات تبدیلی رویہ کے متعلق خصوصی لیکچر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں پولیس افسران و ملازمان کے رویہ میں بہتری لانے کے لیے خصوصی ٹریننگ روکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ورکشاپ کا انعقاد ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کی براہ راست نگرانی میں کیا جارہا ہے۔ راولپنڈی ضلع میں سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے اس سلسلہ میں چار روزہ تبدیلی رویہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ کا انعقاد پولیس لائن ہیڈ کواٹرز میں دو مختلف مقامات پر کیا گیا ۔ورکشاپ میں خصوصی لیکچرز کے لئے پولیس کالج سہالہ سے انسپکٹر خالد قریشی سمیت چھ ماہر انسپکٹر انسٹرکٹرز اور ایک لیڈی ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ ورکشاپ کے پہلے مرحلے میں اے ایس آئی عہدہ سے لے کر ڈی ایس پی عہدہ تک افسران شرکت کررہے ہیں ۔ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران و ملازمان کے رویہ میں مثبت تبدیلی لانا ہے تاکہ عوام الناس حقیقی طور پر پولیس کو اپنا معاون و مدد گار تصور کریں اور پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو پورا کیا جاسکے۔